حاجیوں کی وطن واپسی کیلئے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل سے ہوگا
حج آپریشن کے پہلے روز22پروازوں کے ذریعے5237حاجی وطن واپس پہنچیں گے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل سے ہوگا۔حج آپریشن کے پہلے روز22پروازوں کےذریعے 5237حاجی وطن واپس پہنچیں گے،پہلی حج پرواز جدہ سے391حاجیوں کو لے کر یکم جون کی صبح سیالکوٹ پہنچے گی۔یکم جون کو پانچ پروازیں اسلام آباد، چار کراچی اور چار ہی لاہور پہنچیں گی،جبکہ ملتان اور سیالکوٹ میں تین، تین پروازیں اتریں گی۔ فیصل آباد میں دو اور کوئٹہ میں ایک حج پرواز کی آمد متوقع ہے۔حج بعد ازآپریشن کےدوران سرکاری اسکیم کےتحت فریضہ حج اداکرنےوالے ایک لاکھ 19ہزار پاکستانی حجاج کرام کومجموعی طورپر471پروازوں کےذریعےوطن واپس لایاجائےگا،اس آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حصہ لیں گی۔شیڈول کےمطابق حجاج کرام کی واپسی کا یہ مرحلہ30جون تک جاری رہے گا۔



