حج 2027 کی تیاری شروع، حکومت نے رجسٹریشن کا عمل 22 جون سے کھولنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے آئندہ سال حج کیلئے رجسٹریشن کا عمل 22 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ وزارتِ مذہبی امور نے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے ہدایت جاری کی ہے کہ حج رجسٹریشن کا آغاز پیر کے روز سے کیا جائے گا۔ خواہشمند عازمین وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

وزارت کے مطابق صرف رجسٹرڈ عازمین کو آئندہ سال حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی، جبکہ مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پر آن لائن رجسٹریشن کا عمل بند کر دیا جائے گا۔

حج رجسٹریشن کیلئے پاسپورٹ کی معیاد نومبر 2027 تک ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے عمل کیلئے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

وزارتِ مذہبی امور نے مزید واضح کیا ہے کہ رجسٹرڈ عازمین سرکاری حج اسکیم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بھی حج کیلئے اہل ہوں گے۔

حکام کے مطابق بروقت رجسٹریشن حج انتظامات کو بہتر بنانے اور سعودی حکام کے ساتھ کوآرڈینیشن میں مددگار ثابت ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button