اسلام آباد: ایچ نائن اتوار بازار میں خوفناک آتشزدگی، 80 سے زائد اسٹالز جل گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں آگ لگنے کے نتیجے میں 80 سے زائد اسٹالز جل گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث ایچ نائن اتوار بازار کے 9 سیکشنز میں آگ لگی، 6 پر قابو پا لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے راولپنڈی سے ریسکیو کی اضافی گاڑیاں طلب کرلیں۔
حکام کے مطابق دکانوں میں موجود بیٹریاں پھٹنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔



