امریکی فوجی اکیڈمیوں میں سویلینز کی مستقل بھرتیاں روکنے کا اعلان

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے فوجی اکیڈمیوں میں سویلینز کی بھرتی اور انہیں مستقل ملازمتیں دینے کا عمل فوری طور پر روکنے کا اعلان کردیا۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے اس حوالے سے فوجی اکیڈمیوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے سویلین پروفیسرز کی مستقل تقرری کا عمل روکنے کی ہدایت کی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ امریکی فوجی اکیڈمیوں کی توجہ دوبارہ جنگی صلاحیتوں اور فوجی تربیت پر مرکوز کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ فوجی اکیڈمیاں اپنی توجہ فوجی قیادت کی تربیت کے بنیادی مشن پر مرکوز رکھیں۔

امریکی وزیر جنگ نے ہدایت کی ہے کہ فوجی اکیڈمیوں کی تعلیمی سرگرمیوں میں فوجی قیادت اور جنگی تیاری سے متعلق بنیادی ذمہ داریوں کو ترجیح دی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button