پنجاب حکومت کا گرین بس پراجیکٹ! کیا آپ جانتے ہیں ایک بس کی قیمتی کتنی ہے؟

اسلام آباد (jano.pk) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں بجلی سے چلنے والی گرین بسیں چلائی جارہی ہے۔ اب تک لاہور، سرگودھا، فیصل آباد سمیت صوبے کے کئی شہروں میں اس جدید ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کردیا گیا۔ اس کا کرایہ بھی انتہائی کم رکھا گیا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس منصوبے پر کتنی رقم خرچ کی گئی ہے اور ایک بس کی قیمت کتنی ہے؟

گزشتہ سال حکومت پنجاب  نے  1500الیکٹرک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری دی تھی ۔ پنجاب حکومت کی دستاویزات کے مطابق چین سے منگوائی گئی بسوں میں ایک بس کی قیمت ساڑھے پانچ کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا،  پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی خریداری   قیمت اور ٹینڈر کے حوالے سے سوشل میڈیا  پر بحث چل پڑی ہے ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ گروک  سے  ان بسوں  بارے پوچھا گیا تو بتایا گیا کہ  پنجاب کی الیکڑک بسسز کا نا تو ٹینڈر ایشو کیا گیا اور نا ہی قیمت معلوم ہے ۔فواد چوہدری  کے اس دعوے  کے برعکس  پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بسز بارے کچھ دستاویزات موجود ہیں  ان دستاویزات کے  حوالے سے   ایکس کے صارف عامر حسین نے  لکھا ہے کہ   ایک بس کی قیمت   ساڑھے پانچ کروڑ روپے ہے ۔ ان بسز کی خریداری کے لیے  بیرون ملک بھی اشتہار دئیے گئے جن میں فرم کی کوالفیکشن کے لیے شرائط تھیں پانچ کمپنیوں نے ٹینڈر بھرے تھے  ایک کمپنی کو کم بولی کے باعث ٹینڈر دیا گیا  عامر کے مطابق  یو ایس اے میں پاکستانی قونصلیٹ کی ویب سائیٹ پر ان الیکڑک بسسز کے ٹینڈر بارے اشتہار موجود  ہے۔پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ویب سائیٹ پر 27 بسز کی قیمت کی  دستاویز  موجود ہے  قیمت 5,455,754/- ڈالر لکھی گئی ہے

مزید خبریں

Back to top button