سونے کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا، فی تولہ 8,900 روپے سستا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 8 ہزار 900 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 85 ہزار 624 روپے پر پہنچ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 630 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 238 روپے کم ہوکر 7 ہزار 811 روپے ہوگئی ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی 89 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 627 ڈالر پر آ گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button