خریداروں کیلئےخوشخبری،ملک بھر میں سونا 5600روپے مزید سستا ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں 5 ہزارروپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3لاکھ 63 ہزار 628 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 56 ڈالر کم ہوکر 4017 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں

Back to top button