پیپلز پارٹی کو دھچکا،تحصیل گولاڑچی میں امیر آزاد پنہور، مرکزی نائب صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی آمد پرشانداراستقبال

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)پیپلز پارٹی کو دھچکا تحصیل گولاڑچی کے شہر کڑیو گھنور کے گاؤں حاجی الہڈنو چانڈیو میں امیر آزاد پنہور، مرکزی نائب صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر یو سی کڑیو کے صدر عنایت چانڈیو، ٹاؤن کمیٹی کڑیو کے سیکریٹری ذوالفقار کنبھار اور عابد نظامانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے گاؤں حاجی الہڈنو چانڈیو کے نوجوانوں نے سید زین شاہ اور مرکزی نائب صدر امیر آزاد پنہور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر سندھ یونائیٹڈ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا پارٹی میں شامل ہونے والوں میں یاسین چانڈیو، حاجن چانڈیو، اسحاق چانڈیو، احسان چانڈیو، عرفان چانڈیو، شوکت چانڈیو، امام دین چانڈیو، سکندر چانڈیو، حفیظ نظامانی، زمان چانڈیو اور ہاشم چانڈیو شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button