لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ: ‘را’ اور ‘القاعدہ’ کے نیٹ ورک بے نقاب، والدین کے لیے اہم وارننگ

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دہشت گردی کی بڑی لہر کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جہاں حساس اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ (RAW) اور کالعدم تنظیم ‘القاعدہ’ کے اہم نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق، حال ہی میں عالمِ دین امیر حمزہ پر ہونے والے حملے کے پیچھے ‘را’ کا ہاتھ نکلا ہے، جسے دبئی سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اس کارروائی میں ملوث مقامی کریمینلز اور شوٹرز کو پیسوں کے عوض سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے بھرتی کیا گیا تھا۔
ایک اور اہم کارروائی میں لاہور سے سعد بن ریاض نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ‘القاعدہ’ کے لیے کام کر رہا تھا۔ ملزم سے ممنوعہ لٹریچر اور اشتعال انگیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ بھارت، اسرائیل اور یو اے ای کا "ایول نیکسس” (Evil Nexus) پاکستان کے خلاف متحرک ہو چکا ہے، جس کا مقصد ملک میں بدامنی پھیلانا ہے۔
رپورٹ میں والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں (خصوصاً 16 سے 25 سال کے نوجوانوں) کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ دشمن ایجنسیوں کی جانب سے ‘گھر بیٹھے پیسے کمائیں’ جیسے پرکشش آن لائن اشتہارات کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلانے اور انہیں ریاست مخالف سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ادھر بین الاقوامی منظر نامے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے اعلان کو ایک سیاسی چال قرار دیا جا رہا ہے، تاکہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر اپنی کارروائیاں جاری رکھ سکیں۔
تفصیلات جاننے کے لئے سینئر صحافی اینکر پرسن گوہر بٹ کا وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:




