ن لیگ گلگت بلتستان میں قائدایوان کیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے گی، حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اسپیکر کے عہدے کے لیے پیپلزپارٹی کی حمایت کرے گی، جبکہ ڈپٹی اسپیکر اور گورنر کے عہدے وفاقی فارمولے کے تحت مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئیں گے۔

اس موقع پر نامزد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ قائد ایوان کے لیے حمایت اور ووٹ دینے کے اعلان پر وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

سیاسی حلقوں کے مطابق یہ پیش رفت گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے عمل میں اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے، جس سے دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان پارلیمانی تعاون کا نیا باب کھل سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button