گلگت بلتستان میں پی پی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی،نیئر بخاری کاالزام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما پیپلزپارٹی نیئرحسین بخاری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہمارا کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد گلگت بلتستان میں 12 سیٹیں ہوچکی ہیں جبکہ سپریم اپیلٹ بینچ نے پی پی کے دو کامیاب امیدواروں کا آرڈرمعطل کرکے 2 جولائی کی تاریخ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں جیتنے والے پی پی امیدوار کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہرا کرمخالف کو فارم 49 جاری کیا گیا، الیکشن قوانین کےتحت پولنگ کے 14 دن کے اندر آفیشل گزٹ جاری ہونا ضروری ہے جو اب تک نہیں ہوا جبکہ آفیشل گزٹ جاری ہونےسے پہلے ہی چیف الیکشن کمشنر نے آزاد امیدوار کو آئی پی پی کا ممبر قبول کر کے پری میچور فیصلہ کیا۔



