گجو کے قریب ویگو گاڑی الٹ گئی،ایک شخص جاں بحق،2زخمی

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)گجو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ویگو گاڑی الٹ گئی، 1 شخص جاںبحق، 2 زخمی حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو فوری. طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے کا شکار ویگو گاڑی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بینرز درج تھے پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں ہیں جان بحق شخص کی شناخت وقار لودھی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ظفر اور مبین زخمی ہوگئےجان بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقہ کورنگی، کراچی سے بتایا جا رہا ہے



