پروجیکٹ فریڈم پلس شروع،امریکی بحریہ کے ایرانی تیل بردار جہازوں پر ہولناک حملے

تہران/لاہور(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں جہاں امریکی بحریہ نے ایرانی تیل بردار جہازوں پر ہولناک حملہ کر کے پوری دنیا کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔
تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر نے ایران کی تزویراتی تنصیبات کی تباہی کا پول کھول دیا ہے، جس کے مطابق ایرانی جزیرے ‘خارگ’ کے اطراف 52 مربع کلومیٹر تک تیل کا سمندر پھیل چکا ہے۔ یہ رساؤ اس قدر شدید ہے کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یا تو امریکی میزائلوں نے ایران کے حساس ترین اسٹوریج ڈپو تباہ کر دیے ہیں یا پھر ناکہ بندی کے باعث ایران کو اپنا قیمتی تیل خود سمندر میں بہانا پڑ رہا ہے۔




