دیپال پور:برگر شوارما اور باربی کیو کے شوقین حرام گوشت کھانے سے بچ گئےدس من مردہ مرغیاں برآمد

دیپال پور ( محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)نواحی علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں عوام کی اطلاع پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر شہزاد ممتاز نے مقامی پولیس کے ہمراہ چھاپہ کر لوڈر رکشہ پکڑ لیا جس میں دس من حرام مرغیاں لوڈ تھیں ڈرائیور اقبال کو گرفتار کرلیا گیا مضر صحت بدبودار گوشت ویٹرنری آفیسر نے پولیس اور عوام کی نگرانی میں مضر صحت گوشت تلف کرا دیا جو انسانوں نے شوارما برگرز اور بار بی کیو کی شکل میں انسانوں نے کھانا تھا ڈاکٹر کےاستغاثہ پر پولیس نے اندراج مقدمہ کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے



