گندم کی نئی فصل کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، 20 کلو تھیلا 2130 روپے تک پہنچ گیا


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فلور ملز کی جانب سے نئی فصل سے تیار کردہ آٹے کی سپلائی شروع ہوتے ہی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3500 روپے فی من گندم والا آٹا اب 4300 روپے فی من سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1080 روپے، 15 کلو تھیلا 1600 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2130 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق نئی فصل کے باوجود قیمتوں میں اضافہ صارفین کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔