تربیلا ڈیم سے اضافی پانی چھوڑنے کا امکان، پی ڈی ایم اے نے ہری پور، صوابی اور نوشہرہ کو الرٹ کر دیا

ہری پور(جانوڈاٹ پی کے) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تربیلا ڈیم سے آئندہ دو روز کے دوران اضافی پانی چھوڑے جانے کے امکان کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج کی صورت میں دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے باعث ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اضلاع کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہری پور، صوابی اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریائے سندھ کے کناروں کا رخ کرنے سے گریز کریں، جبکہ دریا میں نہانے، کشتی رانی اور ماہی گیری سے بھی اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button