دیپال پور: مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2 شدید زخمی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی)قصبہ حویلی لکھا میں بصیر پور سے واپسی پر کھرپہ پل کے قریب محمد افضل۔محمد اکرم اور زرین وٹو پر مبینہ مخالفین سلطان وٹو وغیرہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زرین نامی شخص زخمیوں کی تاب نہ لاکر جاں بسا اندھا دھند فائرنگ ایک قیمتی بھینس ہلاک دوسری زخمی ہو گئی۔وجہ عناد سابقہ رنجش بتائی گئی اطلاع ملنے پر تھانہ حویلی لکھا پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اہلکاروں نے زخمیوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے



