پنجاب حکومت کا فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے فلم سٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے فروغ کےلیے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

 پنجاب اسمبلی میں پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025 پیش کردیا گیا جس کے تحت فلم سازی، ڈرامہ اور ڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جائے گی۔

بل کے تحت اتھارٹی کو اخراجات کے لیے حکومت پنجاب فنڈ کرے گی، نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا جب کہ فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملے گی۔

بل کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی،پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا، بل 2 ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے اورکمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

کمیٹی کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button