فٹبال ورلڈ کپ: فیفا نے مسلمان کھلاڑیوں کیلئے مین آف دی میچ ٹرافی تبدیل کر دی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران جہاں میدان میں نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں، وہیں آف دی فیلڈ بھی ایک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فیفا نے مسلمان فٹبالرز کے مذہبی عقائد کا احترام کرتے ہوئے "مین آف دی میچ” (پلیئر آف دی میچ) ٹرافی کے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی ہے۔

برطانوی سپورٹس میڈیا پلیٹ فارم ای ایس پی این یوکے پر شیئر کی گئی تصاویر کے مطابق مسلمان کھلاڑیوں کو دی جانے والی ٹرافی سے شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو ہٹا دیا گیا ہے۔

سامنے آنے والی تصاویر میں مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح اور ارجنٹائن کے لیونل میسی کو ملنے والی ٹرافیوں کا موازنہ کیا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مسلمان کھلاڑیوں کی ٹرافی پر الکوحل برانڈ کا لوگو موجود نہیں، تاکہ ان کے مذہبی جذبات اور عقائد کا مکمل احترام کیا جا سکے۔

یہ اقدام عالمی کھیلوں میں مذہبی و ثقافتی حساسیت کے احترام کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button