فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ ٹیم کا قیمتی سامان چوری، میچ کی تیاریاں متاثر ہونے کا خدشہ

کنساس(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کو غیر متوقع پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب کنساس سٹی میں ٹیم کے ٹریننگ سامان کی چوری کی واردات ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کنساس سٹی کے سووپ ساکرسٹی میں کھلاڑیوں کے سامان کو منتقل کرنے والی گاڑی کے تالے توڑ کر سامان چوری کیا گیا جن میں کھلاڑیوں کے ٹریننگ کے جوتے اور فٹبال چوری ہونے والے سامان میں شامل ہوسکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فٹبال ایسوسی ایشن چوری ہونے والے سامان کی تفصیلات جاننے کی کوشش کررہی ہے۔
برطانوی رپورٹ کے مطابق ٹیم کی آمد سے قبل ان کا سامان کنساس سٹی پہنچایا جانا تھا جبکہ انگلینڈ ٹیم کے کوچ سمیت کھلاڑی ہفتے کو کنساس سٹی پہنچیں گے۔
برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ پولیس فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہے اور معاملے کو دیکھ رہی ہے جبکہ فٹبال چوری کے شبے میں 2 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سامان کی چوری انگلینڈ کی کروشیا کے خلاف میچ کی تیاریوں کو متاثر کرسکتی ہے، انگلینڈ کی ٹیم اتوار کو اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔



