سہیل آفریدی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،صوبے کی سکیورٹی صورتحال اور صوبائی حقوق پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر آئے اور وزیراعلی نے شیخ ادریس کی شہادت پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کی۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شیخ ادریس کی بلندی درجات کے لے دعا اور فاتحہ خوانی کی اور اس موقع پر خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں صوبائی حقوق کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جہاں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان بھی موجود تھے اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے انجینئر ضیا الرحمان اور مولانا اسجد محمود شریک ہوئے۔



