فوادخان اور عائزہ خان اکٹھے جلوہ گر ہونگے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ سکرین پرجلوہ گر ہونگے،مداحوں کو دونوں سٹارز کو ایک ساتھ دیکھنے کا شدت سے انتظارلگ گیا۔
فواد خان اور عائزہ خان جلد ہی ہدایتکار ندیم بیگ کے ایک پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جنہیں حال ہی میں اپنی فلم ’لو گروو‘ پرخوب سراہا گیا ہے۔اس آنے والی فلم میں دونوں مرکزی کردار ادا کریں گے۔یہ عائزہ اور فواد کا ایک ساتھ پہلا بڑا پراجیکٹ ہوگا،اس سے قبل وہ ایک اشتہاری مہم میں اکٹھے نظر آئے تھے۔یہ پہلا موقع بھی ہوگا جب ندیم بیگ کسی فلم میں ہمایوں سعید کے بغیر بطور مرکزی اداکار کام کر رہے ہوں گے۔
سوشل میڈیا صارفین اور مداح اس کاسٹنگ پر خاصے پرجوش ہیں اور دونوں اداکاروں کی خوبصورتی اور اداکاری کو سراہ رہے ہیں۔



