پی ٹی آئی قیادت کارکنوں کو بے وقوف بنانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتی، فیصل کریم کنڈی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاگنے کی عادت پرانی ہے، ہر مشکل وقت میں اپنے کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور یارک ٹول پلازہ سے واپس جاتے ہوئے کارکنوں سے کہہ رہے تھے کہ دفعہ 144 نافذ ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن میں واضح ہے کہ یہ ڈی آئی خان کے مخصوص علاقوں میں مخصوص اوقات کے لیے نافذ کی گئی تھی، یارک ٹول پلازہ پر نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اپنے ہی کارکنوں کو بے وقوف بنانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چلانے والا ہی بھگوڑا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ ’’ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے۔‘‘

مزید خبریں

Back to top button