حمزہ شہباز کی جاکھرانی ہاؤس آمد،اعجاز جاکھرانی سے بیٹے کےانتقال پر تعزیت

جیکب آباد(جانوڈاٹ پی کے)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی پیپلز پارٹی پارٹی کے ایم این اےاورقومی اسمبلی میں چیف وہپ میر اعجاز حسین جاکھرانی کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کیلئے وفد کے ہمراہ جاکھرانی ہاؤس جیکب آباد آمد

وفد کے دیگر ارکان میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ، ترجمان وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات برائے سندھ راجہ انصاری اور خالد شیخ شامل تھے۔

حمزہ شہباز شریف نے میر اعجاز حسین جاکھرانی سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

حمزہ شہباز شریف نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

مزید خبریں

Back to top button