ایفل ٹاور پر فلسطینی پرچم لہرانے پر6افرادگرفتار

پیرس(جانوڈاٹ پی کے)پیرس میں حکام نے ایفل ٹاور پر فلسطینی پرچم آویزاں کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔فرانسیسی پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب ایفل ٹاور کی پہلی منزل سے ایک بڑا فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بغیر اجازت کیا گیا تھا۔ماحولیاتی کارکنوں کی تنظیم ای آر ایف نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔
تنظیم کے نمائندے کے مطابق احتجاج کے ذریعے غزہ میں جاری صورتحال اور فلسطینی علاقوں میں مبینہ ماحولیاتی تباہی کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج نکبہ ڈے کے موقع پر کیا گیا جو 1948 میں فلسطینیوں کی بے دخلی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔



