سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ، شہریوں میں خوف و ہراس

سندھ (جانو ڈاٹ پی کے)سندھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 10 بج کر 46 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی زمین کے اندر 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سیہون سے 61 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔حکام کے مطابق زلزلے کا محلِ وقوع 25.97 ڈگری شمالی عرض البلد اور 67.52 ڈگری مشرقی طول البلد ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button