ماتلی پولیس کا منشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کے خلاف بڑاکریک ڈاؤن،10ملزم گرفتار

ماتلی(رپورٹ:اے۔ایم۔گدی)ماتلی پولیس نے منشیات فروشوں اور گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو گرام بھنگ اور 550 سفینا گٹکے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک کارروائی میں چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی، پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر محمود احمد خان نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم امین خاصخیلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام بھنگ برآمد کی، دوسری کارروائی میں گٹکا فروش ملزم مظہر علی نوحانی کو گرفتار کرکے 550 سفینا ساشے برآمد کیے گئے جبکہ تیسری کارروائی میں علی محمد سومرو کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، پولیس کی جانب سے منشیات اور مضر صحت گٹکے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے، دوسری جانب ضلع بھر میں پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 390 لٹر دیسی شراب، 2 کلو بھنگ، 4010 سفینا گٹکے، 215 گرام چرس اور 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، تھانہ ٹنڈو باگو پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں دیسی شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مار کر 170 اور 220 لٹر دیسی شراب برآمد کرکے مٹھو کولھی اور آچار چانڈیو کو گرفتار کرلیا، تھانہ کھورواہ کی حدود میں سی آئی اے پولیس نے گٹکا فروش شاہد علی ملاح کو گرفتار کرکے 500 دیسی گٹکے برآمد کیے، تھانہ کڑیو گھنور پولیس نے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کے ساتھ گٹکا فروش وزیر علی جمالی کو گرفتار کرکے 1100 سفینا ساشے برآمد کیے جبکہ قاسم علی جمالی موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ ڈیئی پولیس نے چرس فروش علیم عرف گنگو ملاح کو گرفتار کرکے 215 گرام چرس برآمد کی، تھانہ شہید فاضل راہو پولیس نے عطا محمد زندپور، انور ونگائی ملاح اور عبداللہ بروہی کو گرفتار کرکے 1530 سفینا گٹکے برآمد کیے جبکہ تھانہ پنگریو پولیس کی کارروائی میں 330 سفینا ساشے برآمد ہوئے اور ملزم وزیر علی کھوسو موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button