عیدالاضحیٰ پر فول پروف سیکیورٹی پلان،ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی اہم اجلاس میں ہدایات

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی پی او آفس میں منعقد ہوا جس میں ایس پی انویسٹیگیشن، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں تمام افسران و اہلکار فیلڈ میں موجود رہیں گے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر سخت نگرانی کے ساتھ شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ قربانی کے جانوروں کی چوری پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عید سے قبل اور دوران ڈکیتی، جیب تراشی، چوری اور نوسربازی کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او نے کچی شراب کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دئیے ، ڈی ٹی او کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کیں

مزید خبریں

Back to top button