دیپالپور:کمس بچی کا ریپ،ویڈیو بنانے پرمجرم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)گاؤں ساہنی حجرہ شاہ مقیم میں دو سال قبل جرائم پیشہ شخص عنصر نےاپنی پڑوسن قریبی رشتہ دار 15 سالہ عائشہ بی بی کو گھر میں اکیلا پاکر جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا مختلف مقام پر زیادتی کا نشانہ بناکر لڑکی کو حاملہ کردیا ورثاءکودھمکی لگائی کہ اگرحمل ضائع نہ کرایا تو لڑکی کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دونگاملزم کیخلاف ریپ کا مقدمہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں درج ہوا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عنصر کوعمر قید کی سزا سناتے ہوئے حکم جاری کیا کہ مجرم لڑکی کو ذہنی اور جسمانی اذیت کے آزالہ کیلئے پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا پابند ہوگا۔



