ایرانی دھمکی کے پیشِ نظر ٹرمپ کا خفیہ فوجی طیارے میں سفر، ایئر فورس ون کو ڈیکائے کے طور پر استعمال کیا گیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ ایرانی دھمکی کے پیشِ نظر ترکیہ سے برطانیہ تک انتہائی خفیہ سکیورٹی انتظامات کے تحت سفر کیا، جس کے دوران ایئر فورس ون کے بجائے دوسرے فوجی طیارے کا استعمال کیا گیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کو ایئر فورس ون میں سوار ہونے کی ہدایت کی تھی، تاہم بعد ازاں ان کے سفر کے لیے سی-32 اے فوجی طیارہ استعمال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث صدر ٹرمپ کو ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر سی-32 اے طیارے تک منتقل کیا گیا، جبکہ ایئر فورس ون کو بطور ڈیکائے طیارہ استعمال کیا گیا تاکہ صدر کے اصل سفری منصوبے کو خفیہ رکھا جا سکے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے سفر کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کے باعث پرواز کو انتہائی خفیہ رکھا گیا۔ اس دوران اصل طیارے اور صدر کی موجودگی سے متعلق معلومات محدود افراد تک رکھی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون سے خفیہ پرواز کے حوالے سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم امریکی محکمہ دفاع نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

مزید خبریں

Back to top button