آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس قبول نہیں، بہت جلد ایران سے افزودہ یورینیم قبضے میں لےلیں گے،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نہیں چاہتے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران سے مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ ایران سے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو قبضے میں لےلیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی نیوی اچھا کام کر رہی ہے، کوئی بھی بحری جہاز ایران نہیں جا پارہا۔ ناکہ بندی کے ذریعے ہم آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button