بھارت:شوہر نے کھانا تیار نہ کرنے اور سوشل میڈیا ریلز بنانے پر بیوی کو قتل کرڈالا

بنگلور(جانوڈاٹ پی کے)بھارت میں ایک ظالم شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کرڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 25 جولائی کو بھارتی شہر بنگلورو کے علاقے کمبالگوڈو میں پیش آیا جہاں 24 سالہ دھیرج کمار نے اپنی بیوی ریما کماری کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق دھیرج کمار اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد آبائی ریاست بہار فرار ہوگیا تھا، واقعے کی اطلاع مکان مالک نے دی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھیرج کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ 10 ماہ قبل اس نے ریما کماری سے پسند کی شادی کی تھی اور ہم ریما کی فیملی کو بغیر بتائے بنگلورو منتقل ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ بنگلورو منتقل ہونے کے بعد ریما کی اس میں دلچسپی ختم ہو گئی تھی اور وہ اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا ریلز بنانے میں گزارتی تھی جبکہ وہ کھانا بھی صرف اپنے لیے ہی پکاتی تھی، یہی ہماری لڑائی کی وجہ بنی اور اسی دوران میں نے ریما کماری کو اس کے دوپٹے سے ہی گلا دبا کر کا قتل کر دیا اور لاش کو چادر میں لپیٹ کر فرار ہو گیا۔



