ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ  ڈالر کا اضافہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائرمیں چار کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ہے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 19 ارب 85 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک کےڈالرریزرو 1.4 کروڑڈالراضافے سے 14 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرہوگئے ۔ جبکہ ایک ہفتے میں بینکوں کےڈالرڈپازٹس 2 کروڑ90 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

مزید خبریں

Back to top button