حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی معطل

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے حکومتی احکامات کی عدم تعمیل، سرکاری امور میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ہونے پر ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سجاد حسین کو ملازمت سے معطل کردیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سجاد حسین کے خلاف آزاد جموں و کشمیر سول سروسز (ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1977 کے قاعدہ 6(1) کے تحت معطلی کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کے دوران ڈی آئی جی سجاد حسین کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جبکہ متعلقہ حکام کو نوٹیفکیشن کی نقول ضروری کارروائی کے لیے ارسال کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button