ڈہرکی،پولیس مقابلے میں2ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈہرکی(جانوڈاٹ  پی کے)ڈہرکی پولیس اور تھانہ میرپور ماتھیلو پولیس کا ملزمان کے ساتھ مقابلہ،دو ڈاکو اپنے ہی ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک اسلحہ اور چھینی ہوئی دو موٹر سائیکلیں برآمد۔تھانہ ڈہرکی کی حدود نارو واھ کی پل سے نامعلوم ملزمان نے شیخ برادری کے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھینی تھی،اور اسکے علاوہ انہیں ڈاکوؤں نے نزد درگاہ دین شاھ سے حاجی بلاول کلوڑ سے ایک موٹر سائیکل چھینی تھی۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈہرکی صفیع اللہ انصاری بمہ بھاری نفری اور تھانہ میرپور ماتھیلو پولیس فوراً ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوئی،چھینی ہوئی دو موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو پولیس اور عوام پر سیدھی فائرنگ کرتے رہے۔جب پولیس پارٹی نزد گاؤں گل محمد کھاوڑ پہنچی تو ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی اپنے ساتھی ملزمان کو چھڑانے کے لئے آگئے تو ان ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے اور ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک ڈاکوؤں اور زخمی ڈاکو کے قبضہ سے چھینی ہوئی دو موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلی گئی۔ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت غلام نبی ولد رشید احمد موسانی اور اصغر عرف ارسلا کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت صابر ولد محمد شھبان موسانی کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دو ڈاکوؤں اور زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہیں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button