ڈہرکی کی شدانی دربارمیں پوج ماتا ہاسی دیوی کی200ویں سالگرہ عقیدت و احترام سے منائی گئی

ڈہرکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ)ڈہرکی کی شدانی دربار میں پوج ماتا ہاسی دیوی کی200ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار مذہبی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ہندو برادری اور ماتا ہاسی دیوی کے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شدانی دربار کی انتظامیہ کی جانب سے شدید گرمی کے پیش نظر تقریب میں شریک عقیدت مندوں اور عام شہریوں میں شربت، آم، دودھ اور چاولوں کا پرشاد تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر کاکا کیلاش جوت نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پنچم جوت (پانچویں گدی نشین) ماتا ہاسی دیوی کا جنم استھان خانپور میں واقع ہے۔ ان کی 200ویں سالگرہ کے سلسلے میں بھارت کے شہر رائے پور سمیت خانپور میں تین روزہ تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں شدانی سیوا منڈل اور شدانی دربار کی جانب سے بھی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔تقریب سے شدانی سیوا منڈل کے صدر ڈاکٹر پرشوتم لال تلریجا، دربار کے نگران داس دیوانو اجیت کمار، راج کمار دہرا، کاکا کیلاش جوت، مکھی انیل کمار، ڈاکٹر خان چند، بلی رام چاولہ، امر لال، انوپ کمار، شانترو رام، راجیش ککریجا، انیل کمار، سنجے چھوتھانی اور سنجے کارتک ڈیمبرا نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ "فلاحی خدمت ہی پرماتما کی حقیقی عبادت ہے۔” انہوں نے شدانی دربار کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "مانو سیوا ہی ماتا کی سیوا ہے” اور انسانیت کی خدمت کے ذریعے ہی پرماتما کی رضا حاصل کی جا سکتی ہے۔تقریب کے اختتام پر ملک میں امن، بھائی چارے، خوشحالی اور انسانیت کی بھلائی کے لیے خصوصی اجتماعی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button