دیپالپور:6سالہ بچے کیساتھ اوباش کی مبینہ بدفعلی،ملزم گرفتار

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) قصبہ منڈی احمد آباد کےگاؤں ڈوگرائے میں افضال نامی اوباش نے گلی میں کھیلتے ہوئے چھ سالہ علی حسنین کو زیر تعمیر مکان میں لیجا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بچے کی چیخ و پکار سن کر قریبی سوئمنگ پول پرنہاتے ہوئے لوگوں کے آنے پرملزم فرار ہو گیا متاثرہ بچے کے باپ سردار خاں کی رپورٹ پر تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔



