ماتلی: ڈگری بوائز کالج کے طلبہ کا فیس کی رقم خودبرد کرنے پرلیب اسسٹنٹ کیخلاف احتجاج

ماتلی (رپورٹ ایم آر گدی جانو ڈاٹ پی کے) ڈگری بوائز کالج کے طلبہ نے مبینہ طور پر فیس کی مد میں رقم وصول کرکے لاپتا ہونے والے لیب اسسٹنٹ کے خلاف کالج کے سامنے ماتلی حیدرآباد روڈ پر دھرنا دے دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کالج کا لیب اسسٹنٹ مختلف طلبہ سے فیس کے نام پر رقم وصول کرکے غائب ہوگیا ہے جس کے باعث ان کے امتحانی فارم جمع نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑی مشکل سے فیس کی رقم جمع کی مگر متعلقہ اہلکار کی غفلت اور مبینہ بدعنوانی کے باعث ہمارا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اور ہم شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اور طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین و کالج انتظامیہ سے مذاکرات کیے جس کے بعد دھرنا ختم کرا دیا گیا جبکہ ٹریفک بحال کردی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button