واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹھٹھہ کے انتخابات، منور تارو سمیت ان کی پوری ٹیم بلامقابلہ کامیاب

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹھٹھہ کے انتخابات، منور تارو سمیت ان کی پوری ٹیم بلامقابلہ کامیاب۔آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے انتخابات کے سلسلے میں حیسکو آپریشن سب ڈویژن ٹھٹھہ سے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار دیے گئے۔انتخابی نتائج کے مطابق منور علی تارو چیئرمین، محمد عامر وائس چیئرمین، شفیع محمد سومرو جنرل سیکریٹری اورزہیب احمد جوائنٹ سیکریٹری بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔اس موقع پر بلامقابلہ منتخب ہونے والے نئے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور ادارتی بہتری کے لیے مل کر بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔جبکہ تمام ساتھی ملازمین نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



