بھارت میں مصنوعی عالمی وقارکی سیاست پرسنگین سوالات اٹھ رہے ہیں،عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیراطلاعات عطاللہ تارڑ نے ایکس پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مصنوعی عالمی وقار کی سیاست پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں،بیرونِ ملک دوروں سے چند روز قبل نئے ایوارڈز کا اجرا سوالیہ نشان ہے۔عطااللہ تارڑ کا کہناتھا کہ بعض سرٹیفکیٹس میں بنیادی املا کی غلطیاں بھی سامنے آئیں،بعض مواقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والا واحد اور پہلا شخص ہی رہا،امیج بلڈنگ کی یہ حکمتِ عملی خود انکی شرمندگی کا باعث بن رہی ہے،بی جے پی نے برسوں ایسے اعزازات کو عالمی پذیرائی کا ثبوت بنا کر پیش کیا،اندرونِ ملک نفرت انگیز پالیسیوں کے باوجود عالمی شناخت کا تاثر دیا گیا،نریندر مودی بیرونِ ملک اعزازی ایوارڈز وصول کر رہے ہیں۔



