ڈپٹی کمشنراحمدعثمان جاویدکاانڈرگراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کی سائیٹ کادورہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنراحمد عثمان جاویدکاانڈرگراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کی سائیٹ کا دورہ، انہوں نے انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک کے ٹیسٹ رن اور ورکنگ کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا عبدالوحید نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ گزشتہ رات 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ 18 لاکھ گیلن پانی کی اسٹوریج کے ٹینک میں گزشتہ رات 1 لاکھ گیلن بارشی پانی سٹور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک میں پانی کو اکٹھا کرنے کی ٹیسٹنگ کامیاب رہی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے مزید کہا کہ تحصیل روڈ، کچہری روڈ، چرچ روڈ، غلہ منڈی روڈ، گول چوک کے ملحقہ روڈز کا پانی ٹینک میں سٹور ہوا۔ اسٹوریج ٹینکی منصوبے میں 17 لاکھ بارشی پانی کو سٹور کرنے کی صلاحیت اب بھی موجود ہے۔ شہر سے بارشی پانی کے انخلا کے لیے سٹوریج ٹینک کا منصوبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو 100 فیصد مکمل کرنے کے لیے کام جاری رکھا جائے۔ واٹر سٹوریج ٹینک پر کھیلوں کے فروغ کے لیے پیڈل کورٹ بھی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی اس سہولت کے پیش نظر ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا



