عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولر عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔راولپنڈی میں جاری پاکستان کے ایک ہزارویں ون ڈے میچ میں عرفات منہاس نے ڈیبیو کیا اور اس تاریخی میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔عرفات منہاس پاکستان کی ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔



