بھارتی صدارتی خطاب کے دوران پاکستانی ترانے کی گونج، افغان ڈرونز کی تباہی اور معصوم بچوں کا ہولناک سوانحہ!

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ڈیجیٹل جنگ میں اس وقت سنسنی خیز موڑ آ گیا جب بھارتی صدر دروپدی مرمو کے براہِ راست صدارتی خطاب کے دوران پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے دو بڑے ٹی وی چینلز "ٹی وی 9 تیلگو” اور "فریڈم ٹی وی کنڑ” کو کامیابی سے ہیک کر لیا۔ بھارتی اسکرینوں سے ترنگا غائب ہو گیا اور اس کی جگہ سبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کا قومی ترانہ گونجنے لگا، جس سے پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔ ہیکرز نے مودی سرکار کو سخت تنبیہ کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ پنگا لینے اور ابی جارحیت سے باز رہے۔ دوسری جانب، مغربی سرحد پر افغان حدود سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے چار بارود بردار جاسوس ڈرونز کو پاک فوج نے فضا میں ہی کامیابی سے مار گرایا اور کابل انتظامیہ کو خبردار کیا کہ ایسی کسی بھی مہم جوئی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اسی دوران، صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنا میں ایک انتہائی دلدوز واقعہ پیش آیا جہاں غربت کے باعث ایک نجی گھر میں قائم غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 معصوم بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ اس سانحے نے ملک بھر میں نجی تعلیمی اداروں اور اکیڈمیوں کی مانیٹرنگ پر کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اسی دوران حکومتِ پنجاب نے نوجوانوں کے لیے بلاسود اور بلا ضمانت "پرواز کارڈ” قرضہ اسکیم کا آغاز کیا ہے تاکہ ہنرمند نوجوانوں کو بیرونِ ملک ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ان تمام اہم اور سنسنی خیز واقعات کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے امداد سومرو کا یہ وی لاگ نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے لازمی دیکھیں۔




