پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 964 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 124 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز کی نمایاں کمی کے بعد نئے کاروباری روز کے آغاز پر انڈیکس میں ہونے والا اضافہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بحالی کی علامت ہے، تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کی مجموعی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔



