ضبط شدہ 400کلوچاندی چوری کا انکشاف، کسٹمز کے 2 اہلکار گرفتار

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)ضبط شدہ چاندی چوری کرنے کے الزام میں پاکستان کسٹمز کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کوئٹہ سے پاکستان کسٹمز کے دو اہلکار گرفتار کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ملزمان پر چاندی کے بسکٹوں کو سیسے کی اینٹوں سے تبدیل کرنےکا الزام ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ملزمان پر ضبط شدہ 688 کلو گرام چاندی لاہور پہنچانے کی ذمہ داری تھی، ملز مان نے اسٹیٹ ویئر ہاؤس سے 36 ڈبوں میں پیک چاندی اپنی تحویل میں لی اور اسے لاہور پہنچایا جہاں ڈبے کھولنے پر 688 کلو میں سے 400 کلو چاندی جعلی نکلی۔
ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 400 کلو گرام چاندی کی جگہ سیل بند ڈبوں میں سیسہ موجود تھا۔



