انمول عرف پنکی کا ایک اور اکاؤنٹنٹ گرفتار، 6 بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)انمول عرف پنکی منشیات فروشی کیس میں کراچی پولیس کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کی نگرانی میں انمول عرف پنکی سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اسد رضا کے مطابق پنکی کیس میں پولیس کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی ہے، منشیات فروش خاتون کے ایک اور اکاؤنٹنٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ دونوں اکاؤنٹنٹس کے 6 اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تفتیش کے دوران منشیات کی خریداری کے عوض 84 لاکھ روپے بھیجنے کے شواہد پولیس کو مل گئے ہیں۔

اسد رضا نے کہا کہ 84 لاکھ روپے مختلف اوقات میں غیر ملکیوں کو ٹرانسفر کیے گئے، پنکی کے زیر استعمال اب تک 8 اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوچکی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرنے کے لیے پولیس نے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button