بھارتی بلے باز سوریہ ونشی کی تیز ترین نصف سنچری،21سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا


کولمبو (ویب ڈیسک) بھارت کے 15 سالہ نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
سری لنکا اے کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں انہوں نے صرف 11 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے کوشلیا ویرارتنے کے پاس تھا۔
ویبھو سوریہ ونشی نے مجموعی طور پر 29 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 324 سے زائد رہا، اور وہ لسٹ اے کرکٹ میں مشترکہ تیز ترین سنچری کے قریب بھی پہنچ گئے تھے، تاہم 132 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔
ان کی جارحانہ بیٹنگ کے دوران 5 چوکے اور 5 چھکے محض نصف سنچری میں شامل تھے، جس نے سری لنکن باؤلرز کو مکمل طور پر دباؤ میں ڈال دیا۔
یہ کارکردگی انہیں ایک بار پھر عالمی کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہی ہے، اور توقع ہے کہ وہ جلد بھارتی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔