قمبر شہدادکوٹ: کرپشن اور منشیات فروشوں سے روابط پر 26 اہلکاروں کو پولیس لائن کلوز کردیاگیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی) قمبرشہدادکوٹ میں کرپشن اور منشیات فروشوں کے ساتھ تعلقات پر ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ نے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لے لیا، ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے 26 اہلکاروں کو پولیس لائن کلوز کردیا، پولیس حکام کے مطابق کلوز ہونے والے تمام اہلکار ضلع کے مختلف تھانوں میں تعینات تھے جو منشیات فروشوں سے رابطے اور کرپشن میں ملوث تھے، تمام لائن کلوز ہونے والے اہلکاروں کو شوکاز نوٹیس جاری کرتے ہوئے انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے.

مزید خبریں

Back to top button