ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کی زیر صدارت نمبردار کنونشن کا انعقاد

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کی زیر صدارت نمبردار کنونشن کا انعقاد، کنونشن میں ریونیو اقدامات، سیکیورٹی کی صورتحال اور کمیونٹی سروسز کو بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ کنونشن میں اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ، پولیس حکام سمیت تحصیل بھر سے نمبرداروں، ریونیو افسران، پٹواریوں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمبردار ریونیو انتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک مضبوط پل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے نمبرداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرکاری واجبات کی بروقت وصولی کو یقینی بنائیں اورشجرکاری مہم سمیت دیگر حکومتی مہمات میں اپنا منفرد اور مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نمبردار اپنے دیہات میں مشکوک سرگرمیوں اور اجنبی افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ اور پولیس کو مطلع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی سروسز، جیسے کہ پولیو مہم، صفائی ستھرائی اور ڈینگی کے خاتمے کی مہمات میں نمبرداروں کا تعاون ناگزیر ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ دیہی سطح پر امن و امان اور ترقیاتی سرگرمیوں میں ان کا کردار ہمیشہ سے مثالی رہا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ریونیو کے اہداف کا حصول اور کمیونٹی سروسز کی عوام تک فراہمی اہم ٹاسک ہے اور نمبردار کنونشن کا مقصد اسی روایتی ادارے کو جدید تقاضوں کے مطابق متحرک کرنا ہے تاکہ نچلی سطح پر عوام کو ریلیف مل سکے۔

مزید خبریں

Back to top button