قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنا ہونگے ،ڈویژنل کمشنر جلال الدین کی ہدایت

میرپورخاص(جانوڈاٹ پی کے)ڈویژنل کمشنر جلال الدین مہر نے کہا ہے کہ قدرتی ناگہانی آفات سے نمٹنے اور محفوظ بنانے کے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے تحصیل سطح پر آگاہی سیمینار منعقد کروائے جائیں تاکہ ناگہانی آفات سے لوگوں کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکے-یہ ہدایت انہوں نے ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی.انہوں نے محکمہ سول ڈفینس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گھریلو استعمال ہونے والی ایل پی جی گیس کی دوکانوں میں گیس سلینڈر چیک کریں. انہوں نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مسافر گاڑیوں سے ایل پی جی سلینڈر کو مکمل طور ختم کروایا جائے تاکہ سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں. انہوں نے محکمہ بلدیات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں کو فائر برگیڈ کی گاڑیوں کو تیار حالت میں رکھیں تاکہ اچانک آگ لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پایا جا سکے-اجلاس میں ریسکیو 1122 کے انچارج رشید احمد نے بتایا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران میرپورخاص ضلعے میں 79 آگ لگنے کے واقعات ہوئے جبکہ سال 2026 میں اب تک 490 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا گیا. انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع میرپورخاص میں 305 گھرانوں،170 مویشیوں،80 ملکیتیں اور 275 فصلیں محفوظ بنائی گئی ہیں.اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سبھاش چندر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد علی بلوچ،ڈسٹرکٹ مینیجر آئی ایچ ایس اسسٹنٹ کمشنر ڈگری اختر حسین لاشاری، مختیار کار شجاع آباد اور بلدیات اور سول ڈفینس کے نمائندوں نے شرکت کی

مزید خبریں

Back to top button